ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت جاری ہے، امریکی نائب صدر

شائع شدہ تاریخ 14 مئی, 2026
ایران-کے-ساتھ-مذاکرات-میں-پیش-رفت-جاری-ہے،-امریکی-نائب-صدر

میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ایران سے مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے۔ 

جے ڈی وینس نے کہا کہ بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا مذاکرات میں اتنی پیش رفت ہوتی ہے یا نہیں کہ صدر ٹرمپ کی ریڈ لائن کو مطمئن کیا جا سکے؟

جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ امریکی صدر کی ریڈ لائن بہت سادہ ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہم ایسے حفاظتی اقدامات کر لیں جن کے نتیجے میں ایران کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔