ایران کی پوری بحریہ سمندر کی تہہ میں ہے، ٹرمپ

شائع شدہ تاریخ 22 اپریل, 2026
ایران-کی-پوری-بحریہ-سمندر-کی-تہہ-میں-ہے،-ٹرمپ

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اینٹی ایئر کرافٹ اور ریڈار کا صفایا کر دیا گیا ہے، ایران کی نیوکلیئر لیبز اور اسٹوریج ایریاز کو بی 2 بمباروں نے ختم کر دیا تھا، جبکہ ان کے رہنما مر چکے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ناکہ بندی ہے اور وہ امریکا کےکنٹرول میں ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کسی جہاز کو ایرانی بندرگاہ جانے کی اجازت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران معاشی بدحالی کا شکار ہے، آبنائے ہرمز پر ناکہ بندی سے ایران کو تقریباً 500 ملین ڈالر کا یومیہ نقصان ہورہا ہے۔