ایران کی طاقت ختم ہوچکی، اب وہ مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا: ٹرمپ

شائع شدہ تاریخ 13 اگست, 2026
ایران-کی-طاقت-ختم-ہوچکی،-اب-وہ-مشرق-وسطیٰ-کا-بدمعاش-نہیں-رہا-ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے ایک بار پھر آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کرتے ہوئےکہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ کنٹرول برقرار رکھا جائے گا۔

ٹرمپ نےکہا کہ لوگ امریکی بحریہ کی ناکابندی کو آہنی دیوار کا نام دے رہے ہیں اور ایران اس آہنی دیوار کے خلاف کچھ نہیں کرسکتا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس کوئی بحریہ اور فضائیہ نہیں ، پاسدارانِ انقلاب ختم ہوچکی ہے اور اس کے لوگ بھاگ رہے ہیں، ایرانی سپاہیوں کو تنخواہیں نہیں مل رہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی قیادت بے یقینی کا شکار ہے ، اس کے پاس پیسا نہیں ، ایران تباہ ہوچکا ہے ، ایرانیوں کے پاس اب صرف جعلی خبریں اور مہنگائی کی شرح 300 فیصد ہے  اور یہ صورت حال مزید بدتر ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران صرف باتیں کرتا ہے، عملی کارروائی نہیں،اللہ کا شکر ہے! ایران اب مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا۔