ایران کشیدگی کے باعث امریکی تیل کے ذخائر 1983 کے بعد کم ترین سطح پر

شائع شدہ تاریخ 21 جولائی, 2026
ایران-کشیدگی-کے-باعث-امریکی-تیل-کے-ذخائر-1983-کے-بعد-کم-ترین-سطح-پر

بینک آف امریکا کے چارٹ کے مطابق ملک میں تیل کے 43 دن کی سپلائی باقی ہے، یہ سطح جولائی 1983 کے بعد سب سے کم ہے، جو امریکی توانائی سکیورٹی کے لیے ایک اہم اشارہ تصور کی جا رہی ہے۔

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے تازہ اعداد و شمار اس کی تصدیق کرتے ہیں کہ کمرشل اور اسٹریٹیجک ذخائر مسلسل دباؤ کا شکار ہیں،  10 جولائی تک کمرشل خام تیل کے ذخائر تقریباً 409.7 ملین بیرل ریکارڈ کیے گئے جو 5  سالہ اوسط سے قریباً 6 فیصد کم ہیں۔

 اسی طرح اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو 18 جولائی تک گھٹ کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد کم ترین سطح ہے۔

 مجموعی طور پر امریکاکے کل ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں جو 4  دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار ہو رہے ہیں۔