ایران نے جہاز اور عملے کی فوری آزادی کا مطالبہ کر دیا
شائع شدہ تاریخ 21 اپریل, 2026
ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکی اقدام بین الاقوامی قوانین اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے، اس غیر قانونی اور مجرمانہ امریکی عمل کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کا مؤقف ہے کہ ایرانی جہاز، اس کےسیلرز، عملہ اور ان کے اہلخانہ کو فوری رہا کیا جائے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ جہاز پر قبضے کے دوران عملے اور ان کے خاندانوں کو بھی دھمکایا گیا۔
واضح رہے کہ امریکی سینٹ کام نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کی تھی اور کہا تھا کہ امریکی میرینز نے جہاز پر قبضہ کر لیا ہے، جہاز اب امریکی تحویل میں ہے۔