ایران جنگ میں ساتھ نہ دینے پر ٹرمپ کی نیٹو اور اٹلی کی وزیراعظم میلونی پر تنقید
شائع شدہ تاریخ 22 جون, 2026
ایک پوسٹ میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا امریکا نے نیٹو پر ٹریلین ڈالر خرچ کیلئے لیکن ایران کی جانب سے جوہری خطرے کو ختم کرنے میں نیٹو اور اٹلی کی وزیراعظم نے ان کا ساتھ دینے کا سوچا بھی نہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دہائیوں تک امریکا نے نیٹو کا دفاع کیا لیکن جب امتحان کا وقت آیا تو اس وقت نیٹو اور دنیا کے دوسرے ممالک ہمارے دفاع کیلئے موجود نہیں تھے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ اختتام کرتے ہوئے لکھا کہ یہ امریکا کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا ہے۔