ایران جنگ 2027 تک جاری رہی اور تیل 125 ڈالر پر رہا تو حالات مزید بدتر ہوسکتے ہیں: آئی ایم ایف

شائع شدہ تاریخ 05 مئی, 2026
ایران-جنگ-2027-تک-جاری-رہی-اور-تیل-125-ڈالر-پر-رہا-تو-حالات-مزید-بدتر-ہوسکتے-ہیں-آئی-ایم-ایف

ایک بیان میں ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کی پہلے کی گئی پیش گوئی موجودہ حالات کی مناسبت سے درست نہیں۔

انہوں نے بتایا آئی ایم ایف نے پہلے پیشگوئی کی تھی کہ ایران کے خلاف امریکا اسرائیل جنگ عالمی اقتصادی ترقی میں سست روی اور مہنگائی میں معمولی اضافے کا باعث بنے گی۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے خبردار کیا کہ اگر ایران کی جنگ 2027 تک جاری رہی اور تیل کی قیمتیں 125 ڈالر رہیں تو حالات مزید بدتر ہوسکتے ہیں۔