ایران بات چیت چاہتا ہے، دیکھنا ہے معاہدہ ہو سکتا ہے؟ ٹرمپ

شائع شدہ تاریخ 25 اپریل, 2026
ایران-بات-چیت-چاہتا-ہے،-دیکھنا-ہے-معاہدہ-ہو-سکتا-ہے؟-ٹرمپ

برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی حکام ایران کے ساتھ مذاکرات میں اُن افراد سے بات کر رہے ہیں جو اب با اختیار ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر پر مبنی دو رکنی امریکی وفد اسلام آباد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ایران سے مذاکرات کے لیے ہفتے کی صبح پاکستان روانہ ہوں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس امریکا میں موجود رہ کر صورت حال پر نظر رکھیں گے، ضرورت پڑنے پر سب کو پاکستان روانگی کے لیے اسٹینڈ بائی رکھا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق ان مذاکرات کے لیے ایران نے خود رابطہ کیا اور بالمشافہ ملاقات کی درخواست کی، حالیہ دنوں میں ایران کی طرف سے پیش رفت دیکھی گئی ہے، جبکہ پاکستان مذاکرات کے عمل میں حیرت انگیز ثالث رہا ہے۔