آصف علی نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
شائع شدہ تاریخ 28 جنوری, 2020
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین آصف علی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب پر آصف علی نے ایک تصویر جاری کی ہے، جس میں وہ اور ان کی اہلیہ خانہ خانہ کعبہ کے پاس کھڑے ہیں۔ انہوں نے پیغام میں لکھا ہے کہ اللّٰه کا بہت کرم ہے کہ اس نے اپنے گھر بلایا اور عمرہ ادا کرنے کا موقع دیا۔ ادھر قومی کرکٹر حسن علی، حسین طلعت اور مداحوں نے آصف علی کو عمرے کی ادائیگی پر مبارک باد دی ہے۔