انسٹاگرام کا نیا فیچر، پرانی پوسٹس کا میوزک بدلنا ممکن

شائع شدہ تاریخ 22 جولائی, 2026
انسٹاگرام-کا-نیا-فیچر،-پرانی-پوسٹس-کا-میوزک-بدلنا-ممکن

اس فیچر سے صارفین پرانی فیڈ پوسٹس پر موجود میوزک کو تبدیل کرکے ری پوسٹ کرسکیں گے۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس نئی اپ ڈیٹ سے صارفین پوسٹ کے موجودہ لائیکس، کمنٹس، شیئرز اور مجموعی رسائی کو برقرار رکھتے ہوئے ساؤنڈ ٹریک کو تبدیل کرسکیں گے۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ اس فیچر کو ڈیزائن کرنے کا مقصد صارفین کو پہلے سے پوسٹ مواد پر زیادہ کنٹرول فراہم کرنا ہے۔

ابھی صارفین اگر کسی پرانی پوسٹ کے بیک گراؤنڈ میوزک کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں وہ پوسٹ ڈیلیٹ کرکے اسے دوبارہ پوسٹ کرنا پڑتا ہے۔

مگر نئے فیچر سے موجودہ پوسٹس کے میوزک کو بغیر کسی تبدیلی کے بدلا جاسکے گا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے پہلے سے پبلش پوسٹ کو اوپن کرکے اوپر دائیں کونے پر مینیو میں جائیں اور ایڈٹ کو سلیکٹ کریں۔

وہاں آپ کو موجودہ آڈیو کو تبدیل کرنے کا آپشن نظر آئے گا۔

ابھی اس فیچر کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور یہ بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔