اسپاٹیفائی نے اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرا دیا
شائع شدہ تاریخ 22 جولائی, 2026
اسپاٹیفائی صارفین کی آسانی کے لیے ایسا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کی مدد سے اب وہ ایپ سے بات چیت کر کے موسیقی، آڈیو بکس اور پوڈکاسٹس بھی تلاش کر سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق یہ نیا فیچر روایتی وائس کمانڈز سے مختلف ہے، اب صارفین اسپاٹیفائی سے گفتگو کر کے اپنی پسند دے سکیں گے، جس پر ایپ گانے تجویز کرے گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ پریمیم صارفین موبائل پر ’ہوم‘ اور ’ناؤ پلیئنگ‘ ویو میں اسپاٹیفائی سے بات چیت کرنے کے نئے طریقے دیکھیں گے، ایپ کے اندر براہِ راست ٹائپ کر کے یا بول کر اب دو طرفہ گفتگو کی جا سکے گی، جس کے ذریعے یہ طے کیا جا سکے گا کہ کیا چلنا چاہیے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی پسندیدہ موسیقی کے بارے میں جان سکیں گے، اپنی سننے کی تاریخ دوبارہ دیکھ سکیں گے، اور پوڈکاسٹس اور آڈیو بکس کے بارے میں مزید گہرائی سے معلومات حاصل کر سکیں گے، اس سے قبل یہ سب اسپاٹیفائی چھوڑے بغیر ممکن نہ تھا۔
ہر لمحے کے لیے ساؤنڈ ٹریک بنائیں
اکثر ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ہمارا موڈ کیا ہے اور ہم کیا سننا چاہتے ہیں لیکن کبھی کبھی ہم وہ سب کچھ بالکل سننا نہیں چاہتے جو ہم سنتے آ رہے ہوتے ہیں، یعنی اچانک اپنی پسند بدل کر دیکھتے ہیں، تو اس کے لیے اسپاٹیفائی سے کہیں: ’’ایسے فنکار پلے کرو جنھیں میں نے پہلے نہیں سنا۔‘‘
پھر مزید ہدایت دینا چاہیں تو دے کر اس ماحول اور انداز کو مزید ترتیب دیتے جائیں۔ آپ کہہ سکتے ہیں: ’’کچھ Bad Bunny بھی شامل کرو۔‘‘ اور پھر اسے مزید محدود کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں: ’’صرف اس کے حالیہ گانے چلاؤ۔‘‘ یا ’’اسے زیادہ پرجوش بنا دو۔‘‘
اور جب آپ کو کچھ پسند آ جائے تو اسپاٹیفائی سے کہیں: ’’یہ گانا محفوظ کر لو‘‘ یا ’’اسے میری فہرست میں شامل کر دو‘‘ یا ’’اس فنکار کو فالو کرو۔‘‘
جو چل رہا ہے اسے سمجھیں
اگر آپ اپنے پسندیدہ گانے، البم، فنکار یا صنف کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو Now Playing ویو سے پوچھیں۔ مثلاً: دعا لیپا کے Radical Optimism کے پیچھے کیا تحریک ہے؟‘‘ یا ’’یہ البم کب جاری ہوا تھا؟‘‘ یا ’’یہ کس طرز کی موسیقی ہے؟‘‘
اسپاٹیفائی آپ کو مزید پس منظر فراہم کر سکتا ہے، پھر آپ کو متعلقہ فنکاروں، آوازوں اور کہانیوں تک لے جا سکتا ہے، جو موسیقی اور اس کے تخلیقی عمل کو سمجھنے میں آپ کی بھرپور مدد کرے گا۔
یہ تجربہ صرف موسیقی تک محدود نہیں۔ پوڈکاسٹ یا آڈیو بک سنتے ہوئے آپ اس کے پسِ پردہ موجود لوگوں، کہانیوں اور خیالات کے بارے میں بھی پوچھ سکتے ہیں، مثلاً: ’’اس مصنف نے اور کون سی کتابیں لکھی ہیں؟‘‘ یا ’’یہ مہمان اور کن پوڈکاسٹس میں شریک ہو چکا ہے؟‘‘
اپنی سننے کی عادات کے بارے میں جانیں
چوں کہ اسپاٹیفائی آپ کی پلے لسٹس، پسندیدہ فنکاروں، بار بار سنے جانے والے گانوں اور سننے کی تاریخ کو سمجھتا ہے، اس لیے یہ آپ کے ذوق سے متعلق سوالات کے جواب دینے میں مدد کر سکتا ہے۔
اس سے پوچھیں: ’’میں نے یہ گانا پہلی بار کب سنا تھا؟‘‘ یا ’’حالیہ دنوں میں میری دل چسپی کن موسیقی کی اصناف میں رہی ہے؟‘‘ اس طرح آپ خود کو اپنے ذوق کے بارے میں جان سکیں گے۔
یہ سہولت بتدریج بیٹا مرحلے میں 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے پریمیم صارفین کے لیے امریکا، آئرلینڈ اور سویڈن میں iOS اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر، انگریزی زبان میں جاری کی جا رہی ہے۔