یوٹیوب نے اے آئی ویڈیوز کیلئے نئے سخت قوانین نافذ کر دیے

شائع شدہ تاریخ 21 جولائی, 2026
یوٹیوب-نے-اے-آئی-ویڈیوز-کیلئے-نئے-سخت-قوانین-نافذ-کر-دیے

اس کا مقصد غیر معیاری اے آئی اور نقصان دہ ویڈیوز کی روک تھام کرنا ہے یا ان سے آمدنی کا حصول ناممکن بنانا ہے۔

آسان الفاظ میں اس وقت جب یوٹیوب میں متعدد صارفین اے آئی ٹولز استعمال کرکے ویڈیوز تیار کر رہے ہیں تو اس حوالے سے پالیسیوں کو واضح کرنا ہے۔

یوٹیوب کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ پالیسیاں بالکل نئی نہیں مگر اب الفاظ کو زیادہ واضح کیا گیا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ پالیسیوں میں اب اے آئی سے تیار کردہ ایسے مواد پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جن میں ایک ہی چیز کو بار بار دہرایا جاتا ہے یا اس پر ایسا مواد ہوتا ہے جو ذہنوں کو متاثر کرتا ہے۔

ایسی چند ویڈیوز پلیٹ فارم میں موجود ہوں گی مگر ان سے آمدنی کا حصول نہیں ہوسکے گا جبکہ ان کو ریکومینڈ بھی نہیں کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق صارفین کو معیار اور تناظر کے بارے میں سوچنا ہوگا۔

یوٹیوب نے مزید بتایا کہ کارآمد اے آئی کو اسپام پر مبنی اے آئی ویڈیوز سے الگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اسپام سے مراد ایسا ویڈیو مواد ہے جس میں بہت زیادہ ویڈیوز کو خیال رکھے بغیر پوسٹ کر دیا جاتا ہے۔

درحقیقت کمپنی کا مقصد یہ ہے کہ اے آئی ٹولز کا استعمال تو ٹھیک ہے مگر صارفین کچھ حقیقی بھی ویڈیوز کا حصہ بنائیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نئی اپ ڈیٹ میں زیادہ تر موجودہ قوانین کی بہتر طریقے سے وضاحت کی گئی ہے تاکہ صارفین کو اچانک کریک ڈاؤن کا سامنا نہ ہو۔