امریکا ایران سے ’سرینڈر‘ چاہتا ہے، ایرانی قوم طاقت کے آگے سر نہیں جھکاتی: صدر پزشکیان
شائع شدہ تاریخ 21 اپریل, 2026
اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کے امریکا پر اعتماد نہ ہونے کی وجوہات تاریخی بد اعتمادی ہے، امریکا ایران سے ’سرینڈر‘ چاہتا ہے جبکہ ایرانی قوم طاقت کے آگے سر نہیں جھکاتی۔
اس سے پہلے ایرانی سرکاری عہدے داروں سے گفتگو میں ایرانی صدر نے کہا تھا کہ جنگ جتنی جلد ممکن ہو بند ہونی چاہیے تاکہ ایران ملک میں تعمیرِ نو پر توجہ دے سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشیدگی کا خاتمہ سفارت کاری میں ہے۔
صدر پزشکیان نے ایرانی عوام کو حقائق سے آگاہ رکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ غلط معلومات یا غیر حقیقی وعدے مسائل کے حل میں مدد فراہم نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ کامیابیوں اور چیلنجز دونوں کو ایمانداری سے عوام کے سامنے رکھنا چاہیے۔
علاوہ ازیں اسی طرح کا مؤقف ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نےبھی اپنایا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ہمیں دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات قبول نہیں ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ’ہتھیار ڈالنے کی میز‘ میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔