اسرائیل اب بھی ایران کیساتھ حالتِ جنگ میں ہے، نیتن یاہو
شائع شدہ تاریخ 20 اپریل, 2026
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کے صدر خاویر ملی کے دورہ اسرائیل کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل امریکا کے ساتھ مل کر ایران کی آمریت کے خلاف کھڑا ہے جو دنیا میں دہشت پھیلاتا ہے، ہمیں تباہ کرنا چاہتا ہے اور امریکا سمیت موجودہ مغربی تہذیب کو مٹانے کے درپے ہے۔
نتین یاہو نے مزید کہا کہ ہم نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن ابھی یہ سلسلہ ختم نہیں ہوا، ہم حالت جنگ میں ہیں اور کسی بھی لمحے نئی صورتحال سامنے آ سکتی ہے