اداکارہ عائشہ ثناء کے وارنٹ گرفتاری جاری
شائع شدہ تاریخ 22 جون, 2020
لاہور کی مقامی عدالت نے چیک ڈس آنر ہونے کے مقدمے میں اداکارہ عائشہ ثناء کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ پولیس کے مطابق اداکارہ عائشہ ثناء کے خلاف بزنس مین میاں علی معین کی جانب سے لاہور کے تھانہ ڈیفنس بی میں چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ عائشہ ثناء مقدمہ میں شامل تفتیش نہ ہوئیں۔ لاہور کی مقامی عدالت نے عائشہ ثناء کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ بزنس مین میاں علی معین کے مطابق اداکارہ عائشہ ثناء نے ان سے 20 لاکھ روپے ادھار لے کر جو چیک دیا وہ بوگس ہونے کی وجہ سے کیش نہیں ہوا تھا۔