ابرارالحق عدالت میں پیش،چمکیلی کی قسمت کا 3جنوری کو فیصلہ
شائع شدہ تاریخ 21 دسمبر, 2019
گانے میں مردوں یا خواتین کی تذلیل نہیں کی ،گلوکار نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا لاہور: گلوکار ابرارالحق کے نئے گانے ’’چمکیلی ‘‘کی قسمت کافیصلہ 3جنوری کو متوقع ہے ۔ابرارالحق گزشتہ روز سول جج ضیاالرحمن کی عدالت میں پیش ہوئے اور اپناجواب جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ گانے ’’چمکیلی ‘‘میں مردوں یا خواتین کی کوئی تذلیل نہیں کی اورکسی قانون یا اقدار کی خلاف ورزی بھی نہیں ہوئی ،مردوں یا خواتین کی تذلیل کے بارے سوچ بھی نہیں سکتا ،الزام بے بنیاد ہے ۔ عدالت نے وکلاکے دلائل سننے کے بعد انہیں حتمی بحث کیلئے 3جنوری کو طلب کرلیا ،امید ہے اسی روزگانے پرپابندی لگانے یا نہ لگانے کافیصلہ ہوجا ئیگا۔