دبئی : متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی مصدقہ تعداد 60 ہزار ہوگئی ہے ٹکٹ بلیک میں فروخت ہورہے ہیں ، پاکستانیوں کا مطالبہ ہے وطن واپسی کا پلان شفاف ہونا چاہئےدبئی میں پاکستانی قونصلیٹ نے متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کواسپیشل فلائٹس کے ٹکٹ بلیک میں فروخت کئے جانے کا سخت نوٹس لیا ہے ، دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی نے ایک ویڈیو پیغام میں متحدعرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو ہدائت دی ہے کہ اس قسم کی غیرقانونی سرگرمیوں کی اطلاع پاکستانی سفارتخانے اور مقامی حکام کو دیں، اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ریجنل مینیجر شاہد چونکہ کورونا وائرس میں مبتلا ہیں اس لئے پی آئی اے کا اسٹاف قرنطینہ میں ہےان کا مزید کہنا تھا پاکستانی سفارتخانہ اب تک 2 ہزار 8 سو70 افراد کو پاکستان پہنچا چکا ہے متحدہ عرب امارات سے پاکستان تک کے ٹکٹوں کی قیمتوںکا اعلان ہوچکا ہے اگر اس سے زیادہ قیمت طلب کی جائے تو حکام کو بتائیں، ان کا کہنا تھا کچھ ٹریول ایجنٹ ’’اسٹینڈ بائے‘‘ ٹکٹس کا اجرا کررہے ہیں جو کہ غلط ہے، ان کا کہنا تھا ایسے ٹکٹس خریدنے سے پہلے ائے لائنز سے اس امر کی تصدیق کر لی جائے کے آیا ایسی کوئی فلائٹ جارہی ہے یا نہیں۔متحدہ امارات میں پھنسے پاکستانیوں نے ایس کئی ایک شکایات کی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ ٹکٹ بلیک میں فروخت ہورہے ہیں، مزید یہ کہ قونصل جنرل نے یہ بات بھی کھلے الفاظ میں واضع کی ہے کہ پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں کسی بھی قسم کے ٹکٹ فروخت نہیں ہورہے لہٰذہ وہ ٹکٹوں کے لئے پاکستانی قونصلیٹ نہ آئیں،ان کا مذید کہناتھا کہ پی آئی اے کے ریجنل مینیجر شاہد چونکہ کورونا وائرس میں مبتلا ہیں اس لئے پی آئی اے کا اسٹاف قرنطینہ میں ہےان کا مزید کہنا تھا پاکستانی سفارتخانہ اب تک 2 ہزار 8 سو70 افراد کو پاکستان پہنچا چکا ہےواضع رہے کہ 60 ہزار وہ پاکستانی ہیں نے اپنا نا نام پاکستان جانے کی غرض سے دبئی میں پاکستان کے سفارتخانے میں درج کروایا ہے،یہ اعلان پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد نے ایک وڈیو پیغام میں کیا ہے۔قونصل جنرل پاکستان احمد امجد کا کہنا تھا کہ پاکستان واپس جانے والے پاکستانیوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور وہ آن لائین اپنا رجسٹریشن کروا رہے ہیں اور سفارتخانےکی کوشش ہے کہ وہ جلد از جلد ان پاکستانیوں کو وطن واپس روانہ کریں۔