تازہ ترین

نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار — فوجی کارروائی کے بعد بھی جنگی بیانیہ جاری

نیتن-یاہو-کی-ہٹ-دھرمی-برقرار-—-فوجی-کارروائی-کے-بعد-بھی-جنگی-بیانیہ-جاری

جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیراعظم کی ڈھٹائی برقرار ہے۔ جنگ بندی کے باوجود نیتن یاہو نے بیان دیا کہ غزہ میں فوجی کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اب بھی بڑے سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ ہمارے کچھ دشمن دوبارہ منظم ہو کر ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم اس پر مکمل طور پر قابو پانے کے لیے تیار ہیں کیونکہ اسرائیلی فوج نے جہاں بھی لڑائی کی،اس میں کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ کامیابیوں کے بعد اسرائیل کے لیے نئے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں اور اگر قوم متحد ہو کر کام کرے تو وہ چیلنجز پر قابو پاسکتی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں