تازہ ترین

جاپان ایکسپو 2025 میں پاکستانی تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا مان لیا گیا

جاپان-ایکسپو-میں-پاکستانی-تخلیقی-صلاحیتوں-کا-لوہا-مان-لیا-گیا

پاکستان نے جاپان میں منعقد ہونے والے ایکسپو 2025 میں 2 بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیے۔

جاپان کے شہر اوساکا میں منعقدہ ایکسپو  میں نمائش کی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ پاکستانی پویلین کو دیا گیا۔ 

اس کے علاوہ ایڈیٹرز چوائس ایوارڈ بھی پاکستانی پویلین کے نام رہا، یہ ایوارڈ ان ملکوں کو دیا جاتا ہے جو غیر معمولی تخلیقیت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ 

پاکستان یپویلین کو اوساکا ایکسپو میں صرف 53 مربع میٹر کی جگہ ملی تھی مگر 17 لاکھ افراد نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔ 

خیال رہے کہ جاپان کے تاریخی اور ثقافتی شہر اوساکا میں  کئی ماہ تک جاری رہنے والی عالمی نمائش دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک نے اپنی ثقافت، معاشی وژن اور اختراعات کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے اسٹالز قائم کیے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں