72 گھنٹوں میں امریکا کے ایران کے 200 اہداف پر حملے، درجنوں بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ
شائع شدہ تاریخ 06 مارچ, 2026
سینٹکام کمانڈر ایڈمرل بریڈ کاپر نے ایران پر حملوں سےمتعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بی ٹو بمبار طیاروں نے درجنوں بنکر بسٹر بموں سے گہرائی میں دفن بیلسٹک میزائل لانچرز تباہ کردیے ہیں۔
سینٹکام کمانڈر نے کہا کہ پہلے دن کے بعد سے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں میں 90 فیصد کمی آئی ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب تک 30 سے زائد ایرانی بحری جہاز ڈبو دیےگئے۔
سینٹکام کے مطابق آپریشن کے اگلے مرحلے میں ایران کی میزائل پیداوار کی صلاحیت کو تباہ کرنے پر توجہ دی جائے گی۔
سینٹ کام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ایران کی فوجی اور دفاعی صلاحیت کو محدود کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں، تاکہ مستقبل میں ممکنہ خطرات کو کم کیا جا سکے۔