63 فیصد امریکیوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار صدر ٹرمپ کو ٹھہرا دیا
شائع شدہ تاریخ 08 مئی, 2026
این آر پی پی بی ایس نیوز اور Marist پول کے مطابق ہر 10 میں سے 8 امریکی پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے گھریلو بجٹ میں غیرمعمولی دباؤ محسوس کررہے ہیں۔
19 فیصد امریکی کہتے ہیں انہیں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے کوئی فرق محسوس نہیں ہوا۔
27 سے 30 اپریل تک کیے گئے سروے میں 63 فیصد امریکیوں نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے لیے صدر ٹرمپ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
پول میں 37 فیصد عوام نے ٹرمپ کو کم ذمہ دار ٹھہرایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں جمعرات کے روز گیسولین کی قیمت بڑھ کر 4 ڈالر 56 سینٹ فی گیلن ہوگئی ، جو ایران جنگ شروع ہونے سے پہلے 2 ڈالر 98 سینٹ فی گیلن تھی۔