یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کرونا کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لئے تیار ہیں۔ سی ای او یوٹیوب سوسن ووجکی نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کرونا صورتحال میں یوٹیوب پاکستان کی مدد کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اشتہاری گرانٹ میں 50 لاکھ امریکی ڈالرز فراہم کریں گے۔ اپنے خط میں انھوں نے بتایا کہ صارفین کوغلط اطلاعات اورغلط استعمال سے بچانا چاہتے ہیں،یوٹیوب سے بوکس معلومات کوہٹا رہے ہیں۔سی ای او یوٹیوب کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی کہ یوٹیوب تمام صارفین کے لئے درست معلومات فراہم کرے گا اور مستقل طور پر نئے خطرات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ سی ای او یوٹیوب نے مزید کہا کہ ہم اس عالمی وبائی بیماری کے چیلنج کی وسعت کو تسلیم کرتے ہیں