یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منائیں گے ،شیخ راشد شفیق
شائع شدہ تاریخ 03 فروری, 2020
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول شیخ راشدشفیق نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منائیں گے ، راولپنڈی: 5فروری کو لال حویلی کے باہر کشمیریوں اور ہندوستانی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عظیم الشان جلسہ وجلوس منعقد کیاجائے گا جس سے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمد خطاب کرینگے ۔ جلسے کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مودی سرکار تاریخی غلطیاں کررہی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں کشمیریوں کی صحیح ترجمانی کی ہے ۔