ہندوستان کالے قانون کی منظوری کے بعد جمہوریہ نہیں رہا ، حامد موسوی
شائع شدہ تاریخ 27 جنوری, 2020
آغا موسوی نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کا جنگی جنون صرف پاکستان اور عرب ممالک ہی نہیں پوری انسانیت کیلئے خطرہ ہے ۔ اسلام آباد: قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ بھارت شہریت بل جیسے کالے قانون کی منظوری کے بعد جمہوریہ کہلانے کا حق کھو چکا ہے ،بھارت ، امریکہ ، اسرا ئیل امہ کو کمزور کر نے کیلئے کو شاں ہیں، شیطانی تکون پسماندہ اور بالخصوص مسلم ممالک کو کمزور اور غیر مستحکم کرکے پوری دنیا پر اپنا راج قائم کرنی چاہتی ہے ۔ چین نے مسئلہ کشمیر کو زندہ کرکے ایک مرتبہ پھر بتادیا کہ وہ پاکستان کا سچا دوست ہے ۔ حکومت یاد رکھے کہ خطے کا سب سے بڑا مسئلہ افغانستان نہیں کشمیر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔