گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایران سے کویت پر 4 میزائل اور 42 ڈرون حمل
شائع شدہ تاریخ 09 اپریل, 2026
کویتی وزارت دفاع کے مطابق حملوں میں پیٹرولیم تنصیبات اور بجلی گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب قطر کا کہنا ہےکہ بدھ کو 7 بیلسٹک میزائل اور متعدد ڈرونز حملے کیے گئے جنہیں ناکام بنادیا گیا۔
علاوہ ازیں وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کویتی ہم منصب جراح جابرالاحمدالصباح کو فون کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں وزرائےخارجہ نے سیز فائرکی خلاف ورزیوں پرتشویش کااظہارکیا اور لبنان میں سنگین خلاف ورزیوں کا ذکر کیا۔
ٹیلیفونک گفتگو میں استحکام ودیرپا امن کے لیے سیز فائر کی مکمل پابندی پر زور دیا۔
کویتی وزیر خارجہ نےابتدائی سیز فائر کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی کاوشوں کوسراہا۔