واشنگٹن : امریکی پولیس اور محکمہ ایمنل شیلٹر نے کارروائی کرتے ہوئے فرار ہوکر ایمس ایئرپورٹ کے رن وے پر پہنچنے والی تین گائے گرفتار کرلی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست لووا میں واقع ایمس ایئرپورٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب تین گائے باڑے سے فرار ہوکر رن وے پر پہنچ گئیں۔ رن وے پر گائے کی موجودگی نے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں، جس کے بعد پولیس نے ایمس اینیمل شیلٹر کے اہلکاروں کو مطلع کیا تاکہ تینوں گائے رن وے سے ہٹائی جاسکیں۔ ترجمان اینیمل شیلٹر نے واضح کیا کہ ہم پہلے بھی ایسی صورتحال کا سامنا کرچکے ہیں جب جانور بھاگ کر رن وے، سڑک یا پڑیوں پر آجاتے ہیں اور ہم انہیں ریسکیو کرتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ رن وے سے تینوں گائے کو مالکان اور پولیس کی مدد سے ریسکیو کیا گیا۔ آخر میں ترجمان اینیمل شیلٹر نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ ہمیں نہیں یقین کے خبزیر طیارے میں پرواز کررہے ہیں یا نہیں لیکن اتنا یقین ہے کہ ہم نے تینوں گائے کو پرواز نہیں کرنے دیا۔