تازہ ترین

کورونا کا خطرہ، سعودی عرب کا مشرقی علاقہ قطیف بند

کورونا-کا-خطرہ،-سعودی-عرب-کا-مشرقی-علاقہ-قطیف-بند

کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر سعودی عرب کے مشرقی علاقے قطیف کو بند کردیا اور آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی ہے، حفاظتی اقدامات کے طور پر اسکولوں کو بھی بند کردیا  گیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے تمام 11 کیسز قطیف میں سامنے آئے تھے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مصر، لبنان، اٹلی و دیگر ممالک سے آنے والے افراد 2 ہفتے تک گھروں میں رہیں گے۔ قبل ازیں سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے شکار ممالک سے تعلق رکھنے والے اقامہ ہولڈر یا نئے ویزے پر آنے والے غیر ملکیوں کو میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین سے آنے والوں کے لیے بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں