تازہ ترین

کرونا : پام سنڈے پر چرچ ویران, امریکا میں پانچویں روز بھی 1 ہزار سے زائد اموات

کرونا-:-پام-سنڈے-پر-چرچ-ویران,-امریکا-میں-پانچویں-روز-بھی-1-ہزار-سے-زائد-اموات

اتحاد سے وبا کا مقابلہ کرینگے ،دوبارہ ملیں گے :ملکہ ایلزبتھ کا خطاب،بورس جانسن ہسپتال منتقل،آئندہ ہفتے ہمارے لیے 9/11جیسے تکلیف دہ ہونگے :امریکی سرجن جنرل اٹلی میں ہلاکتوں میں کمی ،پوپ کی بھی تنہا عبادت،لیبیا کے سابق وزیراعظم ہلاک،سری لنکا ، مراکش میں قیدیوں کی رہائی،بھارت میں مزید14ہلاکتیں نیویارک،پیرس،لندن: کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کے چرچ پام سنڈے کے موقع پر بھی عبادت گزاروں سے خالی رہے ،وائرس کے مرکز اٹلی اور سپین میں اموات اور نئے مریضوں کی تعداد میں بتدریج کمی آنے لگی، امریکا میں بدستور وائرس تیزی سے پھیل رہاہے ۔مسلسل 5ویں روز بھی 1ہزار سے زائد نئی اموات ہوئیں،یورپ میں وائرس کا پھیلائو تیزی سے جاری ہے ،اٹلی میں گزشتہ دوہفتے کی سب سے کم ہلاکتیں سامنے آئیں، مزید525افراد ہلاک ہوئے جس سے مرنیوالوں کی تعداد بڑھ کر15ہزار887تک پہنچ گئی۔4316نئے مریض سامنے آئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر128931ہوگئی۔سپین میں مسلسل تیسرے روز بھی ہلاکتوں میں کمی آئی ،مرنیوالوں کی تعداد میں کمی آنے لگی،مزید674افراد ہلاک ہوئے ،جس سے مرنیوالوں کی تعداد بڑھ کر12ہزار418تک پہنچ گئی،6ہزار سے ز ائد نئے مریض سامنے آئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد1لاکھ 30ہزار759تک پہنچ گئی۔ برطانیہ میں مزید621افرادہلاک ہوئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 9 سو34 ہوگئی،مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر47ہزار806تک پہنچ گئی۔ ملکہ ایلز بتھ نے قوم سے خصوصی خطاب کیا اور دوسری جنگ عظیم کے جذبے کواجاگر کیا۔اپنے خطاب میں 93سالہ ملکہ نے کہاکہ ہم متحد اور پرعزم ہوکر اس وبا کامقابلہ کرسکتے ہیں، انہوں نے برطانوی عوام پر زور دیا کہ وہ خود نظم وضبط کا مظاہرہ کریں، اتحاد سے ہی اس صورتحال کا مقابلہ ہوسکتا،انہوں نے برطانیہ اور دولت مشترکہ کے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔خطاب کے آخر میں انہوں نے کہاکہ ہمیں اطمینان رکھنا چاہیے کہ اچھے دن بھی آئیں گے ،ہم دوبارہ اپنے دوستوں اور پیاروں کے ساتھ بیٹھیں گے ،ہم دوبارہ ملیں گے ۔ملکہ برطانیہ نے اپنے 68سالہ اقتدار میں یہ پانچواں خصوصی خطاب کیا،انہوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانیہ میں مشہورہونیوالے نغمے (ہم دوبارہ ملیں گے ) کابھی خطاب میں ذکر کیا۔کورونا کا شکار وزیر اعظم بورس جانسن کو رات گئے شدید بخار کی وجہ سے لندن کے ہسپتال میں منتقل کردیاگیا۔لندن میں لاک ڈاؤن کے باعث نظامِ زندگی مفلوج ہوکررہ گیا، انتہائی مصروف رہنے والا شہر صحرا کا منظر پیش کررہا ہے ۔برطانوی وزیر اعظم نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ برطانیہ کورونا کو شکست دے سکتا ہے اگر لوگ گھروں میں رہیں اور حکومت کی ہدایات پر عمل کریں۔ یتھوپیا میں وائرس سے پہلی ہلاکت ہوگئی۔کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں ایئر ٹریفک پر یومیہ پروازوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے ۔فلائٹ راڈار 24 کے اعداد و شمار کے مطابق 21 فروری کو ایک لاکھ 96 ہزار 7 سو 56 پروازیں ٹریک کی گئیں جو مارچ کے وسط تک کم ہوکر ایک لاکھ 55 ہزار ہوگئیں اور 29مارچ تک یہ پروازیں مزید کم ہو کر 64 ہزار 5 سو 22 ہوگئیں۔وائرس کی وبا کے اثرات کے سبب براعظم کی معیشت سکڑنے سے تقریباً 2کروڑافراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے ۔ یومیہ پروازوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے ۔فلائٹ راڈار 24 کے اعداد و شمار کے مطابق 21 فروری کو ایک لاکھ 96 ہزار 7 سو 56 پروازیں ٹریک کی گئیں جو مارچ کے وسط تک کم ہوکر ایک لاکھ 55 ہزار ہوگئیں اور 29مارچ تک یہ پروازیں مزید کم ہو کر 64 ہزار 5 سو 22 ہوگئیں۔وائرس کی وبا کے اثرات کے سبب براعظم کی معیشت سکڑنے سے تقریباً 2کروڑافراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں