کراچی میں زخمی شخص کرسی پر بیٹھے بیٹھے دم توڑ گیا، شناخت نہ ہو سکی
شائع شدہ تاریخ 18 فروری, 2026
کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر نصیر ٹاور کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کے چہرے پر چوٹوں کے نشانات موجود ہیں، بہ ظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ متوفی کی موت کرسی پر بیٹھے بیٹھے واقع ہوئی ہے۔
ابتدائی شبہے کے مطابق جاں بحق شخص رات گئے کسی حادثے کا شکار ہوا اور زخمی حالت میں آ کر کرسی پر بیٹھ گیا، جہاں بیٹھے بیٹھے اس کی موت واقع ہو گئی۔