سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 1800 روپے سستا ہوگیا
شائع شدہ تاریخ 31 اگست, 2026
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا بھاؤ 1800 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 66 ہزار 136 روپے ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1543 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 99 ہزار 636 روپے ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہوکر 4436 ڈالر فی اونس ہے۔