نوشکی میں دلخراش واقعہ، 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل
شائع شدہ تاریخ 31 اگست, 2026
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے احمد وال میں 8 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز احمد وال سے 8 سالہ بچی کی شدید تشدد زدہ لاش ورثا کو ملی تھی، جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کیا۔
پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے واقعے میں ملوث 3 نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔