ڈیل نہ ہونے کی صورت میں ایران کو بھگتنا ہوگا، ٹرمپ

شائع شدہ تاریخ 24 فروری, 2026
ڈیل-نہ-ہونے-کی-صورت-میں-ایران-کو-بھگتنا-ہوگا،-ٹرمپ

امریکی صدر  نے کہا کہ  جنرل ڈینیل کیین سے متعلق کئی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ  ایران کے خلاف جنگ میں  ہمارے ساتھ نہیں ہیں، ٹرمپ نے ان رپورٹس کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں اور یہ 100 فیصد غلط ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ اس حوالے سے وہ خود فیصلہ کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا  وہ ایران کے ساتھ معاہدے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے لیے بہت برا دن ہوگا، ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

یاد رہے کہ جوہری پروگرام کے حوالے سے امریکا اورایرانی وفودکے درمیان جمعرات کو اہم ملاقات ہوگی۔

جنیوا میں ہونے والی ملاقات میں امریکا کی جانب سےاسٹیووٹکوف اورجیرڈکشنر شریک ہوں گے۔