ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

شائع شدہ تاریخ 09 مارچ, 2026
ڈیرہ-غازی-خان-میں-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی،-4-دہشتگرد-ہلاک

ذرائع کے مطابق  کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)  نے ڈی جی خان کے سرحدی گاؤں جوتر میں 15دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔

سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلےمیں 4  دہشتگرد مارے گئے اور 11 دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ذرائع نےبتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے جب کہ مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔