ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا بیان: ایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے
شائع شدہ تاریخ 13 مارچ, 2026
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے ایران کو بدی کی سلطنت بھی قرار دیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا بھر میں تیل پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، جب بھی تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں امریکا بہت پیسے بناتا ہے، لیکن صدر کی حیثیت سے میرے لیے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ایران کو مشرقِ وسطیٰ اور دنیا کو تباہ کرنے سے روکا جائے۔
امریکی جریدے کے مطابق صدر ٹرمپ کا ایران سے جنگ اگلے تین چار ہفتے جاری رکھنےکا ارادہ ہے جس کے بعد وہ اگلے اقدامات کا کوئی فیصلہ کریں گے۔