مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتے ہیں کہ خادمہ جی! این اے 75 ڈسکہ کا فیصلہ سلطنت عمرانیہ کے منہ پر طمانچہ ہے۔ لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان کے ذریعے مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ’ووٹ کو عزت دو‘ کا بیانیہ پوری طاقت سے کامیاب ہو رہا ہے، سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں ان ووٹ چوروں کے نام اور سزا بھی بتائے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میں نے تو پہلے دن ہی فردوس امجد کے کارنامے سے آگاہ کر دیا تھا، ویسے مجھے ہتکِ عزت کا نوٹس اب تک کیوں نہیں بھجوایا باجی نے؟