چین کیساتھ لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
شائع شدہ تاریخ 05 مئی, 2026
امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا چین اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں۔
ان کا کہنا تھا چین کے ساتھ لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا فوجی لحاظ سے ایران اب تقریباً ختم ہو چکا ہے، جبکہ چین وینزویلا اور ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ چین کا اہم دورہ کرنا ہے جس میں وہ چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، دورے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی اور ایران جنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گاہے