چہرے کی خوبصورتی کیلئے 9 بہترین جوس، ماہرین کی تجاویز
شائع شدہ تاریخ 29 اپریل, 2026
جدید سائنسی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ مناسب مقدار میں پانی، اینٹی آکسیڈنٹس اور نباتاتی مرکبات سے بھرپور مشروبات جلد کی نمی برقرار رکھنے، اسے قبل از وقت بڑھاپے سے بچانے اور قدرتی چمک بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
چہرے کی چمک دار جلد کے لیے ماہرین کی جانب سے تجویز کردہ 9 مشروبات مندرجہ ذیل سطور میں بیان کیے جارہے ہیں۔
1۔ نیم گرم پانی، لیموں اور شہد کے ساتھ
یہ سادہ مگر مؤثر مشروب جسم کو ڈیٹاکس کرنے اور جلد کو تازگی دینے میں مدد دیتا ہے۔ لیموں میں موجود وٹامن سی کولیجن کی پیداوار بڑھاتا ہے جبکہ شہد مہاسوں کے خلاف مؤثر ہے۔
2۔ چقندر اور گاجر کا جوس
یہ جوس خون کی روانی بہتر بنا کر جلد کے خلیوں تک غذائیت پہنچاتا ہے، گاجر میں موجود بیٹا کیروٹین جلد کی مرمت اور تجدید میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
3۔ سبز چائے (Green Tea)
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور یہ مشروب جلد کو آکسیڈیٹو اسٹریس سے بچا کر اسے نرم اور ہموار بناتا ہے۔
4۔ ناریل کا پانی
چہرے کی چمک کیلیے قدرتی منرلز سے بھرپور یہ مشروب جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد دیتا ہے اور اسے تازہ و شاداب بناتا ہے۔
5۔ گولڈن ملک (ہلدی والا دودھ)
ہلدی میں موجود کرکیومین سوزش کم کرتا ہے اور جلد کے مسائل جیسے مہاسوں اور سرخی میں کمی لاتا ہے۔
6۔ گرین جوس (سبزیوں کا جوس)
کھیرے، پالک، پودینہ اور لیموں سے تیار کردہ یہ جوس جلد کو اندرونی طور پر صاف اور روشن بنانے میں مدد دیتا ہے۔
7۔ انار کا جوس
وٹامن سی سے بھرپور انار جلد کی لچک برقرار رکھتا ہے اور سورج کی شعاعوں کے مضر اثرات سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
8۔ ایلوویرا کا جوس
یہ جوس جلد کی جلن کم کرنے، مہاسوں پر قابو پانے اور مجموعی جلدی صحت بہتر بنانے میں مددگار ہے۔
9۔ چیا سیڈز کا پانی
اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے بھرپور یہ مشروب جلد کی حفاظتی تہہ کو مضبوط بناتا ہے اور اسے نمی فراہم کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ان مشروبات کا باقاعدہ اور متوازن استعمال جلد کو صاف، نرم اور قدرتی طور پر چمکدار بنانے میں مدد دے سکتا ہے، تاہم کسی بھی نئی غذا کو معمول بنانے سے قبل طبی مشورہ لینا بہتر ہے، خصوصاً اگر کوئی فرد کسی بیماری میں مبتلا ہو۔