ایبولا وائرس مزید جانیں نگل گیا، اموات 2 ہزار سے بڑھ گئیں

شائع شدہ تاریخ 12 اگست, 2026
ایبولا-وائرس-مزید-جانیں-نگل-گیا،-اموات-2-ہزار-سے-بڑھ-گئیں

ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو نے منگل کے روز کہا کہ ایبولا سے ہونے والی اموات کی تصدیق 2,011 تک پہنچ گئی ہے جسے صحت کے حکام نے ریکارڈ پر سب سے تیزی سے پھیلنے والی وبا کے طور پر بیان کیا ہے کہ اور یہ تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

کانگو کے پبلک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے تازہ ترین اعداد و شمار نے بھی پانچ صوبوں میں 4,381 تصدیق شدہ کیسز کی اطلاع دی ہے۔

عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے کہا ہے کہ ایبولا کی یہ وبا افریقہ کے ان مصروف ترین سرحدی علاقوں میں پھیل رہی ہے جہاں ہر روز ہزاروں افراد تحفظ، روزگار، علاج اور اپنے خاندانوں سے رابطے کی خاطر آمدورفت کرتے ہیں۔ انسانی نقل و حرکت کے رجحانات کو سمجھنا بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے موثر ترین ذرائع میں سے ایک ہے۔

آئی او ایم نے اب تک 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کا طبی معائنہ کیا ہے اور دونوں ممالک میں اپنی سرگرمیوں کو مزید وسعت دے رہا ہے۔

ادارے کے اعلیٰ سطحی مشیر کٹ لیونگ کے مطابق سرحدی چوکیوں، اہم شاہراہوں اور سفری راستوں پر جانچ پڑتال جاری ہے جبکہ 110 سے زیادہ داخلی و خارجی مقامات پر بھی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔