سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کی رپورٹ، 2 آٹو ڈس ایبل سرنجیں غیر معیاری قرار

شائع شدہ تاریخ 27 جولائی, 2026
سندھ-ڈرگ-ٹیسٹنگ-لیب-کی-رپورٹ،-2-آٹو-ڈس-ایبل-سرنجیں-غیر-معیاری-قرار

سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری (SDTL)  کی جاری رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کے دوران 5 ملی لیٹر اور  3 ملی لیٹر آٹو ڈِس ایبل سرنج کے نمونے معیار پر پورا نہ اتر سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں سرنجوں کے نمونے میڈیکل ڈیوائس رولز 2017 کے تحت غیر معیاری قرار دیے گئے،غیر معیاری قرار دی گئی سرنجیں خیبرپختونخوا کی فارماکمپنی کی تیار کردہ ہیں۔

ڈی جی ایس ڈی ٹی ایل عدنان رضوی نے بتایا کہ سرنجوں میں آٹو ڈس ایبل اور ری  یوز فیچر ٹیسٹ ناکام ہوئےہیں جب کہ ٹیسٹنگ میں سرنجز کا خودکار حفاظتی نظام مؤثر ثابت نہ ہو سکا لہٰذا  غیر معیاری آٹو ڈس ایبل سرنجیں انجیکشن کے محفوظ استعمال کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

مزید برآں ٹیسٹ رپورٹس انسپکٹر ڈرگز کراچی ایسٹ اور سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال کردی گئی ہیں۔