تازہ ترین

پی ایس ایل 6: آج ایک میچ کھیلا جائے گا

پی-ایس-ایل-6:-آج-ایک-میچ-کھیلا-جائے-گا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل سیزن 6 کا آج گیارہوں میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس وقت دونوں ٹیموں کی پوزیشن مستحکم ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ہی 4 ، 4 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آج کا میچ جیتنے والی ٹیم کو مستحکم کرے گا جبکہ آج کا میچ بھی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بھی کھیلا جائے گا۔ کراچی کنگز کی قیادت بابر اعظم اور لاہور قلندرز کی قیادت سہیل اختر کریں گے۔ گزشتہ روز پی ایس ایل کے 2 میچز کھیلے گئے تھے۔ پہلے میچ میں کراچی کنگز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے کراچی کنگز کو 196 رنز کا ہدف دیا گیا جسے کراچی کنگز نے 3 وکٹوں کے نقصان اور 18ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں