تازہ ترین

ٹرمپ کی ڈبلیوایچ اوکی فنڈنگ مستقل بند کرنے کی دھمکی

ٹرمپ-کی-ڈبلیوایچ-اوکی-فنڈنگ-مستقل-بند-کرنے-کی-دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) فنڈنگ مستقل طور پر روکنے کی دھمکی دی ہے۔ امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ایدہانوم گیبریسوس کو ایک خط ارسال کیا ہے۔ خط میں ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر عالمی ادارہ صحت نے 30 دن کے اندر اپنے کام کے حوالے سے حقیقی اصلاحات اور بنیادی نوعیت کی بہتری کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات نہیں کیے تو امریکا ڈبلیو ایچ او کی رکنیت پر نظر ثانی کرے گا۔ امریکی صدر نے دھمکی دی کہ اگر ’ادارہ چین کے تسلط سے اپنی خود مختاری ثابت نہ کر سکا تو فنڈنگ کا عارضی طور پر منجمد کیے جانے کا فیصلہ دائمی صورت اختیار کر جائے گا۔‘ اس سے چند گھنٹے قبل ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے چین کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی قرار دے کر کہا تھا کہ ادارے کی فنڈنگ کے حوالے سے جلد ہی ایک حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ امریکی صدر کئی ہفتوں سے عالمی ادارہ صحت کو اس بات پر مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں کہ ادارے نے کرونا وائرس کے حوالے سے جلد انتباہ جاری نہیں کیا۔ ٹرمپ کے مطابق ادارہ اندھوں کی طرح چین کے پیچھے چلتا رہا۔ چین کی جانب سے امریکا کے ان الزامات کی تردید کی جاتی رہی ہے کہ بیجنگ نے گذشتہ برس کے آخر میں ووہان شہر میں کرونا کے نمودار ہونے پر اس وبا پر پردہ ڈالے رکھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں