ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
شائع شدہ تاریخ 11 مئی, 2026
رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس اضافے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 104 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 99 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
تیل کی قیمتوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 20 ڈالر بڑھی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی تجویز پر ایران کا جواب مسترد کر دیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ایران کے نام نہاد “نمائندوں” کی طرف سے دیا گیا جواب پڑھا ہے جو مجھے بالکل پسند نہیں آیا ، یہ مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔