تازہ ترین

ٹرمپ کی ایک بار پھر چین سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی

ٹرمپ-کی-ایک-بار-پھر-چین-سے-تعلقات-ختم-کرنے-کی-دھمکی

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے کورونا وبا سے متعلق درست معلومات فراہم نہ کیں تو بیجنگ سے تعلقات ختم کردیں گے۔ امریکی ٹی وی چینل سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین نے انہیں بہت مایوس کیا، چینی صدر شی جن پنگ سے ان کے اچھے تعلقات ہیں لیکن اس وقت وہ چینی ہم منصب سے گفتگو کے خواہش مند نہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین کو جواب دینے کے لیے امریکا بہت کچھ کرسکتا ہے، چین سے تعلقات بھی ختم کیے جاسکتے ہیں، اس طرح امریکا پانچ سو ارب ڈالر بچالے گا۔ صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ چین چاہتا تو کورونا وائرس کو اپنے ملک تک محدود رکھ سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا اور اس وبا نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں امریکا اور دنیا بھر میں ہونے والے جانی نقصان پر بہت رنجیدہ ہوں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں