ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسیاں جاری، تجارت کرنے والے ممالک پر 25٪ ٹیرف
شائع شدہ تاریخ 13 جنوری, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خبردار کیا کہ ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ یہ حکم حتمی ہے اور اس اقدام کا اطلاق فوری طورپر ہوگا اور وہ تمام ممالک جو ایران کے ساتھ کاروبار کریں گے، انہیں امریکا کے ساتھ ہونے والی ہر قسم کی تجارت پر 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کا حالیہ حکم ایران میں جاری مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
یاد رہےکہ ایران میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں اور امریکی انسانی حقوق تنظیم کے دعوے کے مطابق دو ہفتے سے جاری مظاہروں میں 490 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکی صدر نے اس سے قبل مظاہرین کو قتل کرنے کی صورت میں ایرانی حکومت کو سخت وارننگ جاری کی تھی۔ گزشتہ روز بھی امریکی صدر نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں جس میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے۔