تازہ ترین

ٓئی پی ایل میں ڈیرن سیمی کو بھی نسلی تعصب کو سامنا کرنا پڑا

ٓئی-پی-ایل-میں-ڈیرن-سیمی-کو-بھی-نسلی-تعصب-کو-سامنا-کرنا-پڑا

معروف کرکٹر ڈیرن سیمی نے بھی اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں لیگ میچز کے دوران انہیں بھی نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کی اعزازی شہریت رکھنے والے ڈیرن سیمی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں تسلی تعصب پر مبنی لفظ سے پکارا جاتا تھا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق ڈیرن سیمی کو آئی پی ایل کے دوران نسل پرستی کا نشانہ بنایا گیا۔ ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ انہیں اور سری لنکا کے تھیسارا پریرا کیخلاف آئی پی ایل میں نسل پرستی کے گندے الفاظ استعمال کیے گئے۔ ڈیرن کے مطابق ان کیخلاف برے الفاظ کو وہ پہلے یہ سمجھے کہ اس کا مطلب مضبوط سیاہ فام شخص ہے لیکن اب انہوں نے دنیا بھر میں اس کا اصل مطلب سمجھا تو وہ اس پر نالاں ہیں۔ واضح رہے کہ سینٹ لوئس سے تعلق رکھنے والے ویسٹ انڈیز کھلاڑی ڈیرن سیمی بھارتی لیگ آئی پی ایل کی فرنچائز سن رائزرز حیدر آباد کی طرف سے کھیلتے رہے ہیں۔ https://twitter.com/darensammy88/status/1267609153385705473 https://twitter.com/darensammy88/status/1267607426162987009 ڈیرن سیمی اس سے قبل بھی سیاہ فام افراد سے امریکی پولیس کے سلوک کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پیغامات دیتے رہے ہیں۔ چند روز قبل اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ اگر جارج فلائیڈ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد بھی کرکٹ کی دنیا سیاہ فاموں کے ساتھ ناانصافی کے خلاف کھڑی نہیں ہوتی تو یہ بھی اس مسئلے کا حصہ ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں