وٹامن ڈی کے استعمال میں احتیاط، کن لوگوں کو نقصان ہو سکتا ہے؟

شائع شدہ تاریخ 22 اپریل, 2026
وٹامن-ڈی-کے-استعمال-میں-احتیاط،-کن-لوگوں-کو-نقصان-ہو-سکتا-ہے؟

تاہم، ہر مفید چیز کی طرح اس کا غیرمتوازن یا حد سے زیادہ استعمال نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر وٹامن ڈی بغیر ٹیسٹ یا ڈاکٹر کے مشورے کے زیادہ مقدار میں لیا جائے، تو یہ جسم میں جمع ہو کر مختلف پیچیدگیاں پیدا کر سکتا ہے کیونکہ یہ چکنائی میں حل ہونے والا وٹامن ہے اور آسانی سے خارج نہیں ہوتا۔

لیکن کچھ علامات ایسی ہیں جس میں وٹامن ڈٰی لینا خطرناک ہوجاتا ہے، یہ علامات وٹامن ڈی کے زیادہ استعمال کی نشاندہی کرتی ہیں؟جیسے کہ متلی، الٹی یا بھوک کا ختم ہوجانا، غیر معمولی پیاس لگنا اور بار بار پیشاب آنا، چکر آنا۔

اس کے علاوہ کمزوری یا شدید تھکن، سر درد یا ذہنی الجھن (کنفیوژن)، قبض کی شکایت، دل کی دھڑکن کا بے ترتیب ہو جانا، ہڈیوں یا پٹھوں میں درد، خون میں کیلشیم کی زیادتی (ہائپرکیلسمیا)، جو گردوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے، کیا زیادہ ڈوز لینا خطرناک ہوسکتا ہے؟

جی ہاں، خاص طور پر 50ہزار آئی یو جیسی زیادہ مقدار بار بار لینا خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ چونکہ وٹامن ڈی جسم میں ذخیرہ ہو جاتا ہے، اس لیے اس کی زیادتی آہستہ آہستہ زہریلے اثرات پیدا کر سکتی ہے۔

ایسی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟

اگر آپ کے جسم میں مندرجہ بالا بیان کردہ علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر وٹامن ڈی کا استعمال بند کریں کسی مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں، خون کے ٹیسٹ کروائیں، خاص طور پر 25-او ایچ وٹامن ڈی، کیلشیم لیول

احتیاطی تدابیر

یاد رکھیں !! وٹامن ڈی کا استعمال ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورے اور ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونا چاہیے، خود سے سپلیمنٹ لینا یا زیادہ مقدار استعمال کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

وٹامن ڈی اگرچہ صحت کے لیے ضروری ہے، لیکن اس کا غیر محتاط استعمال فائدے کے بجائے نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ اعتدال اور طبی رہنمائی ہی محفوظ صحت کی ضمانت ہے۔