تازہ ترین

وزیر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کی وجہ بتادی

وزیر-اعظم-نے-قومی-کرکٹ-ٹیم-کی-شکست-کی-وجہ-بتادی

وزیر اعظم عمران خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست کی وجہ بتادی۔ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم آخر میں گھبرا گئی تھی اس وجہ سے وہ ہار گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر قومی ٹیم آخر تک گھبرائے بغیر کھیلتی رہتی تو وہ سیمی فائنل جیت جاتی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پراعتماد ٹیم جب خوف میں مبتلا ہوئی تو باؤلنگ غلط ہونے لگی لیکن اگر اعتماد آخر تک بحال رہتا تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔ اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے علاوہ معیشت ،مہنگائی اور عوامی ریلیف کے اقدامات اور پر بھی کھل کر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر اپنی سیاسی ٹیم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے اتنے سارے اقدامات کر رہی ہے ان کے بارے میں عوام میں جاکر انہیں بتایا جائے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں