وزیراعلیٰ کے پی کا وزیراعظم سے سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی کی بندش کا مسئلہ حل کرنےکا مطالبہ
شائع شدہ تاریخ 18 مئی, 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وزیراعظم خط لکھا جس میں کہا گیا کہ صوبہ تقریباً 494 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا کرتا ہے جبکہ سی این جی سیکٹرکو 36 سے40 ایم ایم سی ایف ڈی گیس درکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 158 کے تحت گیس پیدا کرنے والے صوبے کو گیس استعمال کا پہلا حق ہے، خیبرپختونخوا کو آئینی حق سے محروم نہ کیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ بھی سی این جی اسٹیشنز کی بندش کو غیر منصفانہ قرار دے چکی ہے۔
سہیل آفریدی نے خط میں کہا کہ سی این جی اسٹیشنز کو گیس بندش سےصوبے میں مسائل پیدا ہونے اور ہزاروں افراد کے روزگار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی وزیراعظم سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست بھی کی۔