وزیراعظم کی ڈرامہ ’’ارطغرل غازی‘‘پی ٹی وی پر دکھانے کی ہدایت
شائع شدہ تاریخ 04 دسمبر, 2019
ترک ڈرامے کو نشر کرنے کا مقصد قوم کو اسلامی تاریخ سے آگاہ کرناہے :افتخار درانی اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مشہور ترک ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘پی ٹی وی پرنشرکرنے کی ہدایت کردی،یہ ڈرامہ سیریل تاریخ اسلام کے عظیم مجاہد ارطغر ل غازی کی زندگی پربنائی گئی ہے ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخاردرانی کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نے پی ٹی وی انتظامیہ کو ترک ڈرامہ سیریل نشر کرنے کی ہدایت کی ہے ، سیریل کو پا کستان میں نشر کرنے کا مقصد قوم کو اسلامی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ترک ڈرامہ سیریل میں تاریخ اسلام، ثقافت اوراسلامی ہیروزکی کامیابیوں کو اجاگرکیا گیا ہے ۔