ورچوئل یونیورسٹی پاکستان اور فن لینڈ کجانی یونیورسٹی میں معاہدہ
شائع شدہ تاریخ 08 فروری, 2020
معاہدہ فن لینڈ اور پاکستان کے تعلیمی شعبہ کو قریب لانے میں مدد گار ثا بت ہو گا ، اسد عمر اسلام آ باد : ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فن لینڈ کجانی یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ، نجی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں سابق وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام شعیب احمد صدیقی بھی موجود تھے ، ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق اور فن لینڈ کجانی یونیورسٹی کے صدر مارٹین سیرن نے معاہدے پہ دستخط کئے ۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ یہ معاہدہ فن لینڈ اور پاکستان کے تعلیمی شعبہ کو قریب لانے میں مدد گار ثا بت ہو گا ۔ ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق نے کہا کہ معاہدے سے ورچوئل یونیورسٹی کے 75000 طلبا و طالبات مستفید ہوں گے ۔